Auto-scrolling Text رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        

مجلسِ عاملہ انجمن حمایت اسلام کا اجلاس مورخہ7 نومبر 2024ء بروزجمعراتٗ صدردفتر انجمن حمایت اسلام میں منعقد ہوا۔جس میں مہنگائی کے پیش نظر انتظامیہ انجمن نے انجمن حمایت اسلام کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اس قدر ہو کہ حالیہ مہنگائی کا مناسب حد تک ازالہ ہو سکے اور انجمن کے وسائل پر بوجھ بھی قابل برداشت رہے۔ نیز یہ کہ انجمن کے ملازمین کی تنخواہیں کا موازنہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ایک مناسب حد تک کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں ایک تجویز یہ بھی تھی کہ انجمن کے ملازمین کے حالیہ گریڈوں کومکمل طور پرتبدیل کر کے ایک نیا نظام تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ انجمن کیلئے سرکاری گریڈوں کو من و عن نافذ نہ کرسکنا ملازمین کی دل شکنی کا باعث نہ ہو ،جو اس وقت گریڈوں میں مشابہت کی وجہ سے غیر ارادی طور پر اپنی تنخواہوں،اور ان میں اضافہ،کا موازنہ اس سلسلہ کے سرکاری اقدامات سے کرتے ہیں جب اس کام کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا تواکثریت رائے یہ تھی کہ یہ کام ایک جامع اور تفصیلی کاوش کا تقاضا کرتا ہے جس کیلئے کم از کم تین ماہ کا، بلکہ شاید اس سے بھی کچھ زیادہ وقت درکار ہو گا۔لہٰذا اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فی الحال ملازمین کی تنخواہوں میں عبوری(ایڈہاک ریلیف) اضافہ کر دیا جائے۔ملازمین انجمن نے  اس فیصلے کو سراہا اور اکابرین انجمن کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply

About Us

Anjuman Himayat-i-Islam, the oldest N.G.O in Subcontinent was established in 1884. We are proud to say that Anjuman played a vital role in the movement for Pakistan.

Quick Links

Contact Us

Anjuman Himayat-i-Islam 119-Multan Road, Lahore, Pakistan

Support

We take this opportunity to introduce that Anjuman Himayat-i-Islam the oldest N.G.O in Pakistan was established in 1884.