انجمن حمایت اسلام کے زیراہتمام سکولزمیں میٹرک سال 2024ءکے سالانہ نتائج میں اول،دوئم،سوئم آنے والے طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات دینے کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام مورخہ18جنوری2025ء بروزہفتہ 12:05بجے دن کوقائد اعظمؒ ہالٗ حمایت اسلام طبیہ کالج،119ملتان روڈ،لاہور میں کیا جا رہا ہے۔
حمایت اسلام ہائر سیکنڈری سکول(بوائز ونگ)کےسید احتشام احمد عباسی کودوئم پوزیشن حاصل کرنے پر8,000روپے،محمد طحہٰ کوسوئم پوزیشن حاصل کرنے پر5,000روپے اورمحمد زین عباسی کوسوئم پوزشین حاصل کرنے پر5,000روپے جب کہ حمایت اسلام ہائر سیکنڈری سکول(گرلز ونگ) کی میرب فاطمہ کوسوئم پوزشین حاصل کرنے پر5,000روپے نقدانعام دیا جائے گا۔مزید انعامات میں حمایت اسلام پاشاماڈل گرلز ہائی سکول(سمن آباد)کی جویریہ چودھری کو اوّل پوزیشن حاصل کرنے پر10,000روپے،نور فاطمہ کودوئم پوزیشن حاصل کرنے پر8,000روپے اورنورالہدیٰ کوسوئم پوزیشن حاصل کرنے پر5,000روپے نقد انعام سے نوازا گیا جب کہ حمایت اسلام پبلک گرلز ہائی سکول(باغبانپورہ) کی نورفاطمہ شہباز کو اوّل پوزیشن حاصل کرنے پر10,000روپے،انیقہ کامران کودوئم پوزیشن حاصل کرنے پر8,000روپے اورکیف الوراءکوسوئم پوزیشن حاصل کرنے پر5,000روپے نقد انعام سے نوازا گیا ۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات
مجموعی طور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں حمایت اسلام ہائر سیکنڈری سکول(گرلز ونگ) کی منیبہ اشفاق کو اوّل پوزیشن حاصل کرنے پر20,000نقدانعام ،فائقہ عدنان کودوئم پوزیشن حاصل کرنے پر15,000نقدانعام اورحمایت اسلام ہائر سیکنڈری سکول(بوائز ونگ)سوئم پوزیشن حاصل کرنے پر10,000نقدانعام دیا جائے گا۔