حمایتِ اسلام خواتین کالج گارڈن ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد چیئرمین میاں عمران مسعود اور سیکرٹری قاضی خبیب امین کی میزبانی میں ہوا۔ انجمن حمایتِ اسلام کے صدرجسٹس رستم علی ملک کی صدارت میں مہمانانِ خصوصی سیکرٹری جنرل انجمن میاں محمد منیر، سیکرٹری تعلیم انجمن ڈاکٹر شوکت علی ، سیکرٹری فنانس مرزاخادم حسین جرال، ایم اشفاق، محمدعرفان چودھری، میاں امجد علی، میاں خورشید انور، شیخ محمد عثمان، میاں محمد ارشد ایڈووکیٹ اور محمد اسد قذافی تھے۔ طالبات نے مارچ پاسٹ اور حلف برداری کے بعد جسمانی تربیت اور ایروبیکس کا مظاہرہ کیا۔ جن کھیلوں کے مقابلے ہوئے ان میں چاٹی ریس، سپون ریس، ڈریگن چائینیزپرفارمینس، تھری لیگڈ ریس، کلچرل پرفارمینس، سومیٹر ریس، رساکشی قابلِ ذکر تھے۔ اس موقع پر جسٹس رستم علی ملک، میاں محمد منیر، مرزا خادم حسین جرال، میاں عمران مسعود، قاضی خبیب امین اور پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے مادرِ علمی کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کے معیار پر روشنی ڈالی اور طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی تحسین کی۔ آخر میں جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ اس سپورٹس گالا میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مختلف کھیلوں کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں اور کشمیر کے کلچر کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ۔سپورٹس گالا کے تمام ایونٹ نہایت خوبصورت اور منظم انداز میں منعقد ہوئے ۔ اس پروگرام کے روح رواں قاضی خبیب امین سیکرٹری کالج کمیٹی نےجناب عمران مسعود صاحب سابق وزیر تعلیم و چیئرمین کالج کمیٹی کی سربراہی میں اپنی ٹیم سے بہترین انداز میں کام لیا ۔ کالج کمیٹی پرنسپل کالج اور ان کی ساری ٹیم کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پہ مبارکباد پیش کی ۔
انجمن حمایت اسلام کی انتظامیہ نے کالج کمیٹی اور بالخصوص پرنسپل کالج کی دلچسپی محنت اور کاوش کو سراہا ۔