جائیداد کمیٹی ٗانجمن حمایت اسلام کا اجلاس ہفتہ 31مئی2025ء کو صدر انجمن جسٹس (ر)رستم علی ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔
جس میں جائیداد انجمن سے متعلقہ امور پر غور وخوص کے بعد فیصلے کیے گئے اور جائیداد کے نظم ونسق کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں صدر انجمن کے علاوہ میاں محمد منیر(آنریری سیکرٹری جنرل)،محمد عرفان چودھری(چیئرمین جائیداد کمیٹی)،کرنل(ر)محمد نجیب(آنریری سیکرٹری جائیداد کمیٹی)،مرزا خادم حسین جرال(آنریری سیکرٹری فنانس)،پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی(آنریری سیکرٹری تعلیم)،جسٹس(ر)سید سخی حسین بخاری(آنریری سیکرٹری ویلفیئر)،محمد ایوب خاں،سہیل محمود بٹ اور میاں افتخار احمد نے شرکت کی۔