میں آپ سب کو حج اور عید الاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر تہِ دِل سے مبارک دیتا ہوں۔ دراصل یہ اطاعت اور رضائے الہیٰ کے عہد کی یادگاراور تجدید کا موقع ہے۔ ہمارے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسمٰعیل علیہ السلام نے ایثار اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی تھی۔ اُن کے پیش نظر اعلیٰ مقصد تھا کہ دنیاوی املاک، مادی اشیا اور اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو احکام خداوندی کے نفاذ سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ بلا شبہ ہمیں بنی نوع انسان کی اخوت، امن اور خوش حالی کا جنت نظیر معاشرہ قائم کرنے کی خاطر مساوات، فلاح، رفاہ اور بہبود کے مقصد کے حصول کی راہ میں صبر اور شکرگزاری اور اپنی ہر پسندیدہ شے اور عزیز رشتوں تک کی قربانی دینے کی ہمت ، حوصلہ اور جذبہ بیدار رکھنا چاہیے۔ انھی اعلیٰ مقاصد کی پیروی میں 140 سال قبل اہل لاہور نے محرومی و نا خواندگی کا شکار طبقات کے بچوں، یتامیٰ اور مساکین کے قیام و طعام اور تعلیم و تربیت کی خاطر “انجمن حمایت اسلام” کو معرض وجود میں لائے تھے، جو مخیر خواتین و حضرات کے جذبہ قربانی کی عملی تجسیم ہے۔ آج بھی مَیں اور میرے سبھی معزز رفقائے کار ، اراکین انجمن ، بچوں و بچیوں کے دارالشفقت اور تعلیمی اداروں کے ذریعے معاشرے میں اخلاقیات اور بھائی چارے کی اعلیٰ اقدار کے فروغ میں حتی المقدور اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
As Salaam alaikum
My name is Qaiser Pervez butt and I am the tenant of house no 174 Eden lane villas LDA Avenue 1 which is been donated by the vice chancellor of Punjab college prof Dr Khalid Hamid Sheikh to Anjuman himayat E islam, I am having issues in house agreement the dealer is refusing me to provide the house agreement, I need to meet you and describe you the whole scenario … Will be waiting for your positive reply … Thank you
Please Contact Estate Officer, Mr. Asghar Mahmood Chaudhary, having its mobile number 0300-4378788
, Regards