Auto-scrolling Text رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        

تاریخ و تعارف

ء1884 میں انجمن حمایت اسلام کے قیام کے بعد برصغیر میں اسلام کی سرفرازی اور سربلندی کے لیے تبلیغی اور اسلامی نظریاتی لٹریچر کی اشاعت کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 1886ء میں کتب خانہ انجمن حمایت اسلام کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کتب خانہ کے قیام سے اب تک یہاں سے دینی وعلمی اور ادبی کتب شائع ہو چکی ہیں۔ دینی کتب کی اشاعت کے ساتھ ساتھ یہاں سے قرآن مجید فرقان حمید کا اغلاط سے پاک ایک خوبصورت اوربا کمال نسخہ بھی شائع کیا گیا جسےقرآن بورڈ اور علماء کرام نے متفقہ طور پر ایک مثالی نسخہ قرار دیا ۔
کتب خانہ کا نصب العین اشاعت اسلام کی تکمیل اور نئی نسل کو اسلامی تاریخ وکتب سےروشناس کروانا ہے۔کتب خانہ انجمن حمایت اسلام اپنے مقصد کو پروان چڑھانے کی غرض سے ارزاں نرخوں پر معیاری کتب شائع کرتا ہے ۔ گزشتہ 50 سال سے کتب خانہ انجمن حمایت اسلام ( ملحق اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور )پر نشر و اشاعت کا فریضہ با احسن خوبی انجام دے رہا ہے۔
حمایت اسلام پریس: 1927ء میں حمایت اسلام پریس قائم کیا گیا ۔ یہ ادارہ اغلاط سےپاک قرآن مجید کی طباعت و اشاعت کا قدیم سرٹیفائیڈ اشاعتی ادارہ ہے۔

Our Publications

ِرمضانفیضان

( تالیف و تحقیق صوفی غلام علی)

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ کتاب رمضان المبارک کے فیوض و برکات اورفضائل پر مبنی ہے ۔ اس کتاب کو حمایت اسلام پریس نے 2014 ء میں دوسری بار شائع کیا۔ از صاحبزادہ مفتی محمد اسد الله نوری خیری مہتمم اعلیٰ و شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ مین مارکیٹ گلبرگ لاہور

یہ کتاب رمضان المبارک کے خاص اوقات ، خاص راتوں اور دونوں کی مسنون دعاؤں ، باالخصوص ماہ  رمضان المبارک کی خاص تاریخوں، خصوصاًًشب قدر اور طاق راتوں کے مخصوص اوراداور عمومی اذکار پر مشتمل ہے اس موضوع پر چھپی ہوئی دیگر کتب سے انتخاب و اقتباس کر کے ایک نئی کتاب سامنے لائی گئی ہے۔ محترم الحاج رحمت اللہ ملک صدرانجمن تہذیب الاسلام جامعہ خوشیہ مین مارکیٹ گلبرک II، لاہور کی سرپرستی میں اس کتاب کو ضو میر پبلشرز کی طرف سے پاکستان میں پہلی مرتبہ فرانس سے درآمد شده بہترین پھولوں کی خوشبو والی روشنائی کے ساتھ اعلیٰ معیاری پرنٹنگ کی گئی ہے جو کتاب کے اذکار کو پڑھنے کے دوران قارئین کو اس کی خوشبوذ کر الٰہی میں مزید خشوع خضوع کا ذریعہ بنےگی۔

مزید براں ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ قارئین تک یہ کتاب کم از کم ہدیہ پر پہنچائی جائے تا کہ ہر خاص و عام اس سے مستفید ہو سکے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو چھاپنے والوں اور جملہ قارئین و عاملین کے لیے نافع بنائے اور دیانت اور صدق و اخلاق کی دولت سے مالا مال فرمائے آمین۔

(حصہ اول، دوم، سوم) ِاسلامی جنگیں

مصنف: دین محمد شفیقی عہدی پوری

اس کتاب میں غزوہ بد ر سے لے کر جنگ بالا کوٹ تک ذکر ملتا ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں پر محیط ہے۔ اس کتاب کے مصنف شفیقی عہدی پوری ہیں جنہوں نے اس کتاب سے قبل “فلسفہ ہندو یونان”بھی تحریر کی تھی ۔ مصنف کو یہ کتاب تحریر کرنے کا خیال اس وقت کیا جب جنگ ستمبر 1965ء پاک بھارت معرکہ آرائی ہوئی ۔ یہ کتاب9 196ء میں کتب خانہ انجمن حمایت اسلام نے حمایت اسلام پر یس سے میاں محمد یعقوب منیجر پریس نے طبع کروائی ۔ اس کتاب کی سیریز میں حصہ دوم اور سوم دستیاب ہیں ۔ یہ کتاب اسلامی جنگیں (حصہ اول ،دوم اور سوم )کل1326 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب اسلامی جنگوں کے سلسلوں کی پہلی کڑی ہے۔

About Us

Anjuman Himayat-i-Islam, the oldest N.G.O in Subcontinent was established in 1884. We are proud to say that Anjuman played a vital role in the movement for Pakistan.

Quick Links

Contact Us

Anjuman Himayat-i-Islam 119-Multan Road, Lahore, Pakistan

Support

We take this opportunity to introduce that Anjuman Himayat-i-Islam the oldest N.G.O in Pakistan was established in 1884.