مجلس انتظامیہ ٗانجمن حمایت اسلام کا اجلاس صدردفتر انجمن حمایت اسلام میں صاحب صدر انجمن ٗجناب جسٹس(ر)رستم علی ملک کی سربراہی میں ہفتہ،24مئی2025ء کو منعقد ہوا۔
جس میں انجمن کے اعزازی عہدے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سہ سالہ مدت کے لیے آئینِ انجمن کے تحت انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن تشکیل دینے اور انتخابات کا شیڈول مرتب دینے کا معاملہ زیرغور لایا گیا۔اس کے علاوہ ملازمین انجمن کوپروموشن دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔