Auto-scrolling Text رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام انٹرکالجیٹ مقابلوں میں حمایت اسلام لاء کالج نے فتوحات کے انبار لگادیئے۔مقابلوں میں لاء کالج کے طلباء و طالبات نے ہر ایک مقابلے میں  ریکارڈ فتح حاصل کی اور شائقین و اساتذہ اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سے پزیرائی حاصل کی۔اول پوزیشن حاصل کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کی طرف سےمیڈلز اور ٹرافیاں وصول کیں۔

حمایت اسلام لاء کالج نے رسہ کشی،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اور ٹینس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ  بوائز اور گرلز کے علیحدہ علیحدہ کشتی رانی کے مقابلوں میں  بھی پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ہینڈ بال کے مقابلے میں  حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ انٹرکالجیٹ مقابلے صوبہ پنجاب کی سطح پر پنجاب کے تمام کالجز کے مابین ہوتے ہیں۔

طلبہ نے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سہرا اپنے کوچ اور لاء کالج کے سپورٹس آفیسر سر جمیل احمد کو دیا جن کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ مہارت نے لاء کالج کو فتوحات کی دہلیز پارکروائی۔

Leave a reply

About Us

Anjuman Himayat-i-Islam, the oldest N.G.O in Subcontinent was established in 1884. We are proud to say that Anjuman played a vital role in the movement for Pakistan.

Quick Links

Contact Us

Anjuman Himayat-i-Islam 119-Multan Road, Lahore, Pakistan

Support

We take this opportunity to introduce that Anjuman Himayat-i-Islam the oldest N.G.O in Pakistan was established in 1884.