حمایت اسلام پبلک ہائی سکول فار گرلز باغبانپورہ کمیٹی کا اجلاس مورخہ 2026-04-18 بروز ہفتہ بوقت 11:30 بجے صبح سکول ہذا


میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جناب میاں امجد علی آنریری چیئر مین سکول کمیٹی ، جناب میاں ضرار احمد آنریری سیکرٹری سکول کمیٹی اور کمیٹی ممبران میں سے جناب میاں محمد ارشد ایڈووکیٹ ، جناب ڈاکٹر فاروق احمد ، جناب ڈاکٹر شفیق ، جناب رفیع رضا کھرل کمیٹی اور محترمہ فریحہ ناز ہیڈ مسٹریس سکول ہذا نے شرکت کی ۔ سکول کمیٹی اجلاس میں سکول ہذا سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2026 کے انعقاد کی اجازت وآنے والے اخراجات کی منظوری ، سالانہ بجٹ سال 27-2026 کی منظوری، ٹیچر زکنٹریکٹ ، عارضی ٹیچرز کی تنخواہوں میں اضافہ سولر سسٹم کے ساتھ نصب بیٹریوں کی تبدیلی وغیرہ کے معاملات زیر غور لائے گئے ۔
اجلاس کے اختتام پر جناب میاں ضرار حمد آنریری سیکرٹری سکول کمیٹی نے شرکاء اجلاس کی موجودگی میں سکول ہذا کو قائد ملت قائد اعظم محمدعلی جنائی کی نایاب تصویر سکول ہذا میں آویزاں کرنے کے لئےبطور تحفہ پیش کی۔
