Auto-scrolling Text رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام انٹرکالجیٹ مقابلوں میں حمایت اسلام لاء کالج نے فتوحات کے انبار لگادیئے۔مقابلوں میں لاء کالج کے طلباء و طالبات نے ہر ایک مقابلے میں  ریکارڈ فتح حاصل کی اور شائقین و اساتذہ اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سے پزیرائی حاصل کی۔اوًل پوزیشن حاصل کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کی طرف سےمیڈلز اور ٹرافیاں وصول کیں۔

گیمز

پنجاب یونیورسٹی انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ 2025ءحمایت اسلام لاء کالج نے بوائز کے6اور گرلز کے 2 مقابلوں میں شرکت کی،جن میں بوائز نےرسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کشتی رانی، ہینڈ بال اوروالی بال جبکہ گرلز نے بیڈمنٹن اور کشتی رانی میں شرکت کی۔ بوائز نے رسہ کشی،بیڈمٹن، ٹیبل ٹینس، کشتی رانی میں پہلی پوزیشن اور ہینڈ بال میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز نے کشتی رانی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔حمایت اسلام لاء کالج کو امسال یہ بھی اعزاز حاصل ہوا کہ کالج نے مسلسل 10 سال سے چیمپئن”پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج” کو بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے فائنل میں شکست سے دوچار کیا اور پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ حمایت اسلام لاء کالج نے محدود وسائل کے باوجود ہیلے کالج کو شکست دی جبکہ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ہیلے کالج کے پاس کشتی رانی اور ٹیبل ٹینس میں نیشنل چیمپئن کھلاڑی ہونے کے باوجود انہیں شکست ہوئی اور حمایت اسلام لاء کالج چیمپئن بنا۔یاد رہے کہ 2024-25ء  میں حمایت اسلام لاء کالج نے پنجاب یونیورسٹی میں سب سے زیادہ پہلی پوزیشنیں حاصل کی تھیں۔

ایتھلیٹکس

پنجاب یونیورسٹی ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ 2025ء میں حمایت اسلام لاء کالج کے بوائز نے 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل،200 میٹر ریس میں سلور میڈل، لانگ جمپ میں سلور میڈل جبکہ جیولن تھرو، شارٹ پٹ ،ڈسکس تھرو اور ہائی جمپ کے علاوہ پول وارٹ میں براؤنز میڈل حاصل کیے ۔قابلِ ذکر کارکردگی میں حمایت  اسلام لاء کالج کے طالب علم احمد علی پارٹ ون نے 2025ء کے تیز ترین “ایتھلیٹ 2025ء”  قرار پائے۔

طلبہ نے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سہرا اپنے کوچ اور لاء کالج کے سپورٹس آفیسر سر جمیل احمد کو دیا جن کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہمہارت نے لاء کالج کو فتوحات کی دہلیز پارکروائی۔

Leave a reply

About Us

Anjuman Himayat-i-Islam, the oldest N.G.O in Subcontinent was established in 1884. We are proud to say that Anjuman played a vital role in the movement for Pakistan.

Quick Links

Contact Us

Anjuman Himayat-i-Islam 119-Multan Road, Lahore, Pakistan

Support

We take this opportunity to introduce that Anjuman Himayat-i-Islam the oldest N.G.O in Pakistan was established in 1884.