Auto-scrolling Text رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        رمضان کے ماہ کی روشنی میں، دار الشفقت یتیم خانہ آپ کے زکوۃ اور امداد کا استقبال کرتا ہے                        

مورخہ 14 مئی 2026ء بروز جمعرات حمایتِ اسلام پبلک ہائی سکول فار گرلز باغبانپورہ میں جماعت دوم تا ہشتم کے طلبہ و طالبات کے درمیان سپیلنگ کمپٹیشن کے پہلے مرحلہ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

مقابلہ کے اس ابتدائی مرحلہ میں تمام کلاسز کے طلبہ و طالبات کو ڈیکٹیٹیشن ورڈز دیے گئے اور ان کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا۔ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اگلے مرحلہ کے لیے منتخب کیا جائے گا، جہاں ان کے مابین مزید دلچسپ اور تعلیمی مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

اسپیلنگ کمپیٹیشن کا مقصد طلبہ و طالبات کی انگریزی زبان میں دلچسپی پیدا کرنا، درست املا، تلفظ اور الفاظ کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی استعداد، خود اعتمادی اور سیکھنے کے شوق میں اضافہ کرتی ہیں۔ ساتھ ہی طلبہ میں مثبت مسابقتی رجحان پروان چڑھتا ہے، جس سے ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

طلبہ و طالبات نے مقابلہ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اساتذہ نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ادارہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسی علمی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ بچوں کی تعلیمی و تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Leave a reply

About Us

Anjuman Himayat-i-Islam, the oldest N.G.O in Subcontinent was established in 1884. We are proud to say that Anjuman played a vital role in the movement for Pakistan.

Contact Us

Anjuman Himayat-i-Islam 119-Multan Road, Lahore, Pakistan

Support

We take this opportunity to introduce that Anjuman Himayat-i-Islam the oldest N.G.O in Pakistan was established in 1884.