حمایتِ اسلام پبلک ہائی سکول فار گرلز باغبانپورہ کی اساتذہ کے لیے ورکشاپ کا اہتمام
آفاق پبلشرز کے زیر اہتمام مورخہ 12 مئی 2026ء بروز منگل اور 13 مئی 2026ء بروز بدھ ہمدرد بلڈنگ، واقع لیٹن روڈ میں ریاضی اور انگلش کے مضامین کے حوالے سے دو روزہ تدریسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔


اس ورکشاپ میں حمایتِ اسلام پبلک ہائی سکول فار گرلز باغبانپورہ کی اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا۔ سکول کی نمائندگی کرتے ہوئے مس سمیرا نذیر، مس حرا پرویز، مس ثناء کنول اور مس مہوش عمران نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد تدریسی عملے کو جدید تعلیمی تقاضوں، مؤثر تدریسی طریقہ کار اور ریاضی و انگلش جیسے اہم مضامین کی جدید انداز میں تدریس سے آگاہ کرنا تھا تاکہ اساتذہ دورِ حاضر کی تعلیمی ضروریات کے مطابق اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔
تربیتی نشستوں کے دوران ماہر ٹرینرز نے مختلف تدریسی تکنیکوں، طلبہ کی ذہنی استعداد بڑھانے کے طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ اور جدید تعلیمی رجحانات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ اساتذہ نے ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
ادارہ ہذا کی انتظامیہ اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ اساتذہ کی مسلسل تربیت ہی معیاری تعلیم کے فروغ کی بنیاد ہے، اور اسی مقصد کے تحت آئندہ بھی اس نوعیت کی علمی و تربیتی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
